نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کر گئیں

لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی علیل اہلیہ کلثوم نواز طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ وہ کینسر کے عارضہ میںمبتلا تھیں اور سرطان کا یہ مرض آخری اسٹیج پر تھا ۔

وہ لندن کے ہارلی اسٹریٹ کلینک میں موت سے لڑ رہی تھیں۔ ان کے دیور اور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے اپنی بھاوج کے انتقال کر جانے کی تصدیق کر دی۔

پسماندگان میں شوہر نواز شریف ، دو بیٹے حسن ،حسین اور دو بیٹیاں مریم اور اسماءہیں۔بیگم کلثوم نواز کو آج حالت غیر ہوجانے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ان کے شوہر اور سابق وززیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس کیس میںاڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ان کی میت لینے کے لیے شہباز شریف لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Begum kulsoom nawaz passes away in london after battle with cancer in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply