سندھ کی مہران یونیورسٹی ایک بڑی تباہی سے بال بال بچی، پانچوں بم ناکارہ بنا دیے گئے

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں مہران یونیورسٹی کی چہار دیواری کے قریب دیسی ساخت کے 5 کارآمد بم پائے گئے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ان پانچوں دیسی ساخت کے بموں کا وزن25کلو گرام تھا ۔
ان بموں کو مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب رکھا گیا تھا ۔ بم اسکواڈحکام کے مطابق صبح 8بجے جیسے ہی یونیورسٹی کے باہر بموں کی موجودگی کی اطلاع ملی بم اسکواڈ نے وہاں پہنچ کر ان بموں کو ناکارہ کر دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بموں میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ اور کیمیکل استعمال کیا گیا تھا ۔سکیورٹی اداروں نے علاقے میں تین گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد یونیورسٹی کو کلیئر قرار دیدیا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bds defuse 5 bombs outside mehran university in jamshoro in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply