فاٹا کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں بہم پہنچاناخطہ کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے سے زیادہ اہم:خاقان عباسی

لانڈی کوٹل: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات(فاٹا) کو کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے سے زیادہ اہم اس خطہ کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں بہم پہنچانا ہے۔

خیبر ایجنسی کے جمرود سب ڈویژن میں 132کلو واٹ کے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد قبائلیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ جس طرھ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو بہتر تعلیمی و صحت عامہ کی سہولتیں، بنیادی ؟ڈھانچہ، گیس اور الیکٹرسٹی اور دیگر سہولتیں دستیاب ہیں ٹھیک ویسی ہی سہولتیں فاٹا کے عوام کا قانونی و آئینی حق ہیں۔

وزیر اعظم نے قبائلی سامعین کو مطلع کیا کہ فاٹا اصلاحات عمل کے حوالے ایک اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Basic facilities more important for fata than merger pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply