جنرل راحیل شریف کو مارشل لا نافذ کر کے فوجی حکومت تشکیل دینے کی تلقین

اسلام آباد: پنجاب کی ایک غیر معروف سیاسی پارٹی ”موو آن پاکستان“ نے ملک کے 13شہروں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دیے ہیں جن کے ذریعہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ملک میں مارشل لا نافذ کر یں اور فوجی حکومت تشکیل دیں۔
موو آن پاکستان نامی تنظیم نے ”جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاو¿“ کے عنوان سے یہ بینرز لاہور، کراچی، پشاور ، کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، حیدرآباد اور کئی دیگر شہروں میں آویزاں کیے ہیں۔
اس سے پہلے بھی یہی تنظیم جنرل راحیل سے درخواست کر چکی ہے کہ وہ نومبر میں میعاد کی تکمیل کے بعدملازمت میں توسیع نہ لے کر ریٹائر ہوجانے کے اپنے ارادہ پر نظر ثانی کریں۔
پارٹی کے مرکزی منتظم اعلیٰ علی ہاشمی نے ڈان کو بتایا کہ ان کی تحریک کا مقصد فوجی سربراہ کو یہ تجویز کرنا ہے کہ پاکستان میں مارشل لا لگانے کے بعد ٹیکنو کریٹس کی حکومت قائم کردینی چاہئے۔اور جنرل راحیل بذاتگ خود اس حکومت کی سرپرستی فرمائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banners urging coas to take over put up across country in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply