بلوچستان لبریشن آرمی کے ایک اہم کمانڈر عبد الرسول ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

اسلام آباد:انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر ) کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں اس وقت ایک اور بڑی کامیابی ملی جب کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے ایک اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق بی ایل اے کے اہم رہنما عبدالرسول عرف استاد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، جو پسنی، کولانچھ، دشت اور مند میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتا تھا۔ جس نے آج سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج ایک زبردست کارروائی کے دوران اس اہم کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا اس نے خود سپردگی کے ساتھ ہی اپنا اسلحہ بھی فوج کے حوالے کر دیا ۔
اس اہم گروپ کے ہتھیار ڈال دینے سے بلوچستان میں امن قائم کرنے میں مزید کامیابیاں ملیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان بلوچستان میں مختلف گروپوں کو استعمال کر کے انکو آزادی کے نام پر پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کرتا ہے لیکن پاک فوج کی انتھک کوششوں سے ہندوستان کو بلوچستان سمیت پورے ملک میں منہ کی کھانی پڑے گی۔واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن رد الفساد بھی زور شور سے جاری ہے جس میں آئے روز بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں اور دہشت گردوں کے ملک گیر پیمانے پر کئی ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Balochistan liberation army commander abdur rasool alias ustad surrenders in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply