بلوچستان کے ہائر ایجوکیشن سکریٹری کا اغوا

کوئٹہ:یہاں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ہائر ایجوکیشن سکریٹری عبداللہ جان کو اغوا کر لیا۔پولس ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح جس وقت عبداللہ جان اپنے دفتر جارہے تھے کہ کوئٹہ کے سبزال روڈ پر اچانک نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے اور انہیں بندوق کی نال پر اغوا کر لیا۔
صوبائی وزیر اعلیٰ سردار ثناءاللہ خان زہری نے اغوا کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل پولس کو ہدایت کی کہ ان کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائی جائے۔جان کا اغوا ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک گیر پیمانے پر پاکستان کی چھٹی مردم شماری ہو رہی ہے جس میں محکمہ تعلیم سمیت تما سرکاری اداروں کے ملازمین مردم شماری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل منگل کو مشتبہ انتہا پسندوں نے بلوچستان کے اواران ضلع میں تین سرکاری اساتذہ کو اغوا کر لیا ۔ یہ تینوں ٹیچرز مردم شماری کے لیے دی جانے والی ایک ٹریننگ میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Balochistan higher education secretary abducted from quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply