بلوچستان پر نریندر مودی کے بیان کی حمایت کرنے والے علیحدگی پسند بلوچ رہنماؤں کے خلاف معاملات درج

کوئٹہ:کوئٹہ پولس کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے حوالے سے بیان کی حمایت کرنے پر کئی علیحدگی پسندبلوچ رہنماؤں کے خلاف پانچ معاملات درج کر لیے گئے۔
جن بلوچ رہنماؤں کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں ان میں برہم داغ بگتی، ہربیار مرری اور بانوک کریما بلوچ شامل ہیں۔یہ کیس شکایت کنندگان منیر احمد، مولانا محمد اسلم ،محمد حسین ، غلام یٰسین جٹک اور محمد رحیم کی بلوچستان کے خضدار علاقہ کے پانچ تھانوں میں کی گئی شکایتوں کے بعد درج کیے گئے ہیں۔
ان بلوچ رہنماؤں کے خلاف مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 120,121,123,اور353کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ خضدار کے نگراں ضلع پولس افسر محمد اشرف جٹک نے کہا کہ شکایت کنندگان نے دعویٰ کیا ہے کہ بگتی، مری اور بلوچ نے مودی کی 15اگست کی تقریر کی حمایت کی تھی۔پٹیشنر منیر احمد نے یہ الزام بھی لگایا کہ بلوچ رہنماؤں نے ہندوستانی وزیر اعظم کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے بھی کہا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baloch leaders booked for support of modis comments police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply