جنرل باجوا کا پاکستا ن کی علاقائی یکجہتی کی خلاف ورزی پر انتباہ

پشاور: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے پاکستانی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے ملکی وقار و اس کے اقتدار اعلیٰ کے خلاف ہیں لہذا ڈرون حملے بند کیا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا جائے تو پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر )کے مطابق فوجی سربراہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف کو جاری ترقیاتی کاموں اورمتاثرین کی بحالی سمیت پاک افغان سرحد کی صورتحال اور موجودہ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی حدود میں کئے جانے والے ڈرون حملے ملکی وقار کے خلاف ہیں جبکہ ان حملوں کی وجہ سے پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مصدقہ اطلاعات فراہم کی جائیں تو پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان کا برادر اور ہمسایہ اسلامی ملک ہے۔ اور دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہون نے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے اعتماد پر مبنی اقدامات کئے جانے چاہیے کیونکہ باہمی بات چیت سے ہی معاملات و مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bajwa warns against violation of pakistans territorial integrity in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply