پاکستانی فوجی سربراہ نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں فوج کاہاتھ ہونے کی تردید کی

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تئیںاپنے پابند عہد رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر کی سختی سے تردیدکی کہ غیر فوجی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں فوج کا کوئی کردار ہے۔
سینیٹ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے فوجی سربراہ نے ، جو دراصل قانون سازوںکو قومی سلامتی کے معاملات سے باخبر کرنے آئے تھے، سیاست اور سول و ملٹری تعلقات سے دہشت گردی مخالف کارروائیوں اور خارجہ پالیسی تک کے موضوعات پراظہار خیال کیا۔ ان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ، ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم منیر بھی تھے۔
حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک ممبر اسمبلی کے ایک سوال کے جواب میں فوجی سربراہ نے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے پرچم تلے فیض آباد میں22روزہ دھرنے کے منتظمین کے درمیان مفاہمت کرانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملہ میں فوج نے مداخلت نہ کی ہوتی تو صورت حال نہایت سنگین رخ اختیار کر سکتی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bajwa says army not destabilising civilian govt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment