نواز شریف کے بیٹوں اور بیٹی و داماد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پاکستان کے نا اہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کنبہ کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی قومی احتساببیورو کی عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن ، بیٹی مریم اور داماد و ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کے لیے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
شریف کنبہ کو آج عدالت میں حاضر ہونے کےلیے دو بار سمن جاری کیے گئے تھے ۔جب دونوں بار یہ لوگ حاضر نہیںہوئے تو عدالت نے حکم جاری کیا کہ یہ چاروں ملزمین 2اکتوبر کو ہونے والی آئندہ سماعت پر عدالت میں شخصی طور پر حاضر رہیں ۔علاوہ ازیں عدالت نے ان چاروں کو دس دس لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اور کہا کہ وہ اگر والدہ کی تیمار داری کے لیے لندن میں ہیں تو عدالت میں حاضری دے کر واپس جا سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bailable arrest warrants issued for nawazs children son in law in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply