وزیر اعظم مودی کے بعد اب عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کنگ حمد آرڈر آف رینیسنس سے نوازا جائے گا۔

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا کہ ‘عمران خان دسمبر کے وسط میں بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے،جہاں انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا’۔

عرب نیوز کے مطابق یہی ایوارڈ 25 اگست کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 15 دسمبر کو بحرین کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں گلف قوم کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اپنے دورہ بحرین کے دوران وزیراعظم، شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے جبکہ ان کا جینیوا میں پناہ گزینوں پر کانفرنس میں خطاب بھی متوقع ہے۔

ملائیشیا میں عمران خان مسلم امہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ہونے والی پہلی کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ سمٹ ملائیشیا کے دارالحکومت میں 18 سے 20 دسمبر تک ہوگی، جس میں انڈونیشیا، ترکی، پاکستان اور قطر شریک ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahrain to confer highest civilian award on pakistani pm khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.