سابق وزیر قانون بابر اعوان نندی پور بدعنوانی کیس میں بری، پرویز اشرف کی درخواست بریت خارج

اسلام آباد: یہاں کی ایک احتساب عدالت نے منگل کے روز نندی پور پاور پراجکٹ کیس میںسابق وزیر قانون بابر اعوان اور ریٹائرڈجسٹس ریاض کیانی کو بری کردیا جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر ریاض محمود اور دیگر کی درخواست بریت خارج کر دی۔

اس احتساب عدالت نے ظہیر الدین بابر اعوان کو ،جو ایک معروف سیاست دان، وکیل، مصنف، تجزیہ کار، کالم نگار ہیں اوروزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں مشیر برائے پارلیمانی امور رہ چکے ہیں، 3ماہ قبل مارچ میں کئی دیگر فراد کے ساتھ اس کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔

ان کے خلاف لگائے گئے الزامات میں پراجکٹ کی منظور میں تاخیرکا الزام بھی تھا جس سے حکومتی خزانہ کو 27ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔تمام مجرموں نے اس ریفرنس میں خود کو بے قصور بتایا تھا۔

شمائلہ محمود بھی ان مجرموں میں شامل ہیںجنہیں پروانہ بریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔نندی پور پراجکٹ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27دسمبر2007کو 329ملین ڈالر کی لاگت کے ساتھ منظور کر لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babar awan acquitted in nandipur corruption case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.