پاکستان اور آذر بائیجان نے مشترکہ فوجی مشقوں پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: آذر بائیجان کے صدر الہام علیئیف نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں کرانے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔صدر علیئیف نے کہا کہ پاکستان دفاعی شعبہ نہایت ترقی یافتہ اور جدیدہے ۔اس شعبہ میں بھی دونوں ملکوں نے مفصل تبادلہ خیال کیا ۔
اس لیے مشترکہ طور پر دفاعی پیداوار کرنے کی جانب بھی ہم کام کر کر سکتے ہیں۔آذر بائیجان صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی روابط جاری رہیں گے۔اور ہم دونوں ایک دوسرے کو کیا برآمد کر سکتے ہیں اس کا آئندہ مہینوں میں بہت گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی معاملات مذاکرات اور پر امن طریقوں اور بین الاقوامی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے حل کیے جانا چاہئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azerbaijan pakistan discuss plans for joint military training in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply