آزادی مارچ: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک وزیر کومولانا فضل سے رابطے کی ذمہ داری سونپی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے کندھوں پر جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) کے 27اکتوبر سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کو روکنے کی ذمہ داری ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا نور الحق سے ٹیلی فونی رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ جے یو آئی ایف قیادت سے رباطہ کریں اور مظاہرین سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ بنائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جے یو آئی ایف کے منصوبے کی تفصیلات بھی چاہی ہیں اور کہا ہے کہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات بہم پہنچائی جائیں۔وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امور سے اس ماہ کے اواخر میں وفاقی دارالخلافہ میں مولانا فضل کے آزادی مارچ سے نمٹنے اور روکنے کے لیے سفارشات پیش کرنے کو بھی کہا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ وزیر مذہبی امور کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعظم مشاورت کے لیے ایک اجلاس طلب کریں گے۔توقع ہے کہ وزیر مذہبی امور جمیعت علمائے اسلام فضل کے سربراہ سے بھی رابطہ کریں گے۔

یہ آزادی مارچ ابتدائی پروگرام کے مطابق 27اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا طے تھا لیکن جے یو آئی ایف کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اگرچہ مارچ 27اکتوبر سے شروع ہو جائے گا لیکن دو دراز علاقوں سے پارٹی کارکنوں کواسلام آباد پہنچنے میں تین چار روز کا وقت لگ جائے گا اس لیے یہ طے کیا گیا کہ آزادی مارچ31اکتوبر کوہی اسلام آباد پہنچے گا۔

مولانا نے یہ بھیکہاتھا کہ آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے ملک بھر سے آنے والے کارکنان، ہمدردان اور متفقین 31اکتوبر کو اسلام آباد میںداخل ہونے سے پہلے ترنول کے قریب جمع ہوں گے۔

جے یو آئی ایف نے31اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک کے قریبمظاہرین کے اجتماع کے لیے مقامی حکام سے اجازت چاہی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azadi march pm imran tasks noor ul haq qadri with contacting jui f leadership in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.