پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کی وزارت داخلہ کی استدعا خارج کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی اس اپیل کو خارج کر دیا جس میں اس نے ماڈل ایان علی کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں برقرار رکھنے کی استدعا کی تھی اور سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ جس میں اس نے ایان علی کا نام فہرست سے ہٹوادیا تھا، برقرار رکھا۔
وزارت داخلہ کی اپیل کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کی تین ججی بنچ کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کسی نہ کسی بہانے ماڈل ایان علی کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہتی۔دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے ماڈل کا نام ایکزٹ لسٹ سے حذف کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے یہ کہتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا کہ چونکہ ایان کا نام پنجاب کی درخواست پر ایکزٹ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اس لئے سندھ ہائیکورٹ کو اس کا نام فہرست سے نکالنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ayyan can leave the country rules supreme court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply