عائشہ گلالئی کے خلاف قومی احتساب بیورو میں شکایت کرنے والے نور زماں کا قتل

لکی مروات: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پر اکتوبر2013میں انہیں نازیبا پیغامات ارسال کرنے اور پارٹی میں خواتین کے تئیں کوئی احترام نہ ہونے کے الزامات لگا نے کے باعث سرخیوں میں رہنے والی پی ٹی آئی کی سابق رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے سابق ذاتی معاون نور زماں کو اتوار کے روز لکی مروات میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ مقتول نور زمان نے عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئےقومی احتساب بیورو میں شکایت کی تھی اور اپنی شکایتوں کے ساتھ شواہد بھی جمع کیے تھے۔ انہوں نے ازس ضمن میں جو درخواست بیورو مٰں داخل کی تھی اس میں مخلتف ترقیاتی پروجیکٹس کی مد میں لی گئی رشوت کو بھی بے نقاب کیا گیا تھا۔نور زمان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ گھر سے باہر کسی کام کے لیے گئے ہوئے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مقتول نور زمان کی لاش قریبی اسپتال منتقل کی جہاں ان کی موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانا اور حرکت قلب بند ہونا بتایا گیا ہے۔پولیس حکام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولس نے ان کا سراغ لگانے کے لیے واردات کے عینی شاہدین کی مدد لینا شروع کر دی ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ayesha gulalais former assistant shot dead in lakki marwat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply