کیپٹن صفدر نے اپنے دفاع میں کوئی شہادت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعظم و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر نے احتساب عدالت میں اپنے دفاع میں کوئی شہادت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے عدالت کو مطلع کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ استغاثہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ قائم کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔صفدر مجموعہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ342کے تحت ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا حلفیہ بیان قلمبند کرا رہے تھے۔فرد جرم میں نواز اور مریم اور ان کے دونوں سالوں حسن اور حسین نواز کے ساتھ وہ بھی نامزد ہیں۔

ایک روز پہلے ہی انہوں نے اس کا اقبال کیا تھا کہ سمندر پار کمپنیوں نیلسن اینڈ نیسکول کے ٹرسٹ کے کاغذات میں ان کے بھی دستخط ہیں اور ان کی بیوی مریم اس کی ایک ٹرسٹی تھیں۔صفدر نے بھی اپنی بیوی مریم کے حلفیہ بیان کی طرح دعویٰ کیا کہ انہیں شکار بنایا جا رہا ہے اور نوازشریف پر گھٹنے ٹیک دینے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے انہیں پھنسایا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Avenfield reference safdar refuses to produces witnesses in his defence claims jit is malafide in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply