نواز شریف اینڈ فیملی ایون فیلڈ مقدمہ میں جمعہ کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے کنبہ کے خلاف بدعنوانی کیسوں کی سماعت شروع کرتے ہوئے حکم دیا کہ نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن محمد صفدر ایون فیلڈ کیس میں اپنا بیان جمعہ کو قلمبند کرائیں ۔

احتساب عدالت اول کے جج محمد بشیر نے کہا کہ جمعہ کو ریکارڈ کرائے جانے والے بیانات کے حوالے سے آج (بدھ) ملزموں کو سوالنامے دیے جائیں گے ۔گذشتہ سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کے پرازیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نواز اور ان کے کنبہ کا بیان ریکارڈ کرایا جائے۔

عدالت نے فیصلہ کیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ342کے تحت کارروائی کیا جائے تاکہ ملزم کو حتمی فیصلہ سنائے جانے سے پہلے اپنے دفاع کا ایک موقع مل سکے۔ ایون فیلڈ کیس کے ملزموں کے لیے احتساب جج محمد بشیرسوالنامہ تیار کریں گے۔

لیکن شریف کنبہ کے وکیل نے اصرار کیا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے حوالے سے دیگر دو ریفرنسوں میں استغاثہ کے گواہوں کے حلفیہ بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت کارروئی شروع کرے۔

Title: avenfield properties trial against sharifs enters final phase | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply