پشاور میںکرسچن کالونی پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 ہلاک، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبولی

پشاور:پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کی صبح عیسائیوں کی ایک رہائشی کالونی پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری اور 4 مشتبہ دہشت گردوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ دہشت گردوں نے پشاور کے وارسک روڈ پر کرسچن کالونی پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور 4 خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق صبح 5 بجکر 50 منٹ پر مسلح دہشت گرد پشاور کے وارسک روڈ پر کرسچن کالونی میں داخل ہوگئے۔علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی وقفے وقفے سے سنائی دیتی رہیں۔حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس مذکورہ علاقے میں پہنچی، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کرسچن کالونی اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی جبکہ سیکیورٹی اداروں کے ہیلی کاپٹرز فضاءمیں موجود رہے۔ حملے کی اطلاع سامنے آتے ہی پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب وارسک روڈ اور اس سے منسلک دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on peshawars christian colony civilian killed all terrorists dead in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply