بلوچستان میں پاک بحریہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ،دو اہلکار ہلاک

گوادر :بلوچستان کے شہر گوادر میں دہشت گردوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق گودار میں دو موٹر سائیکلوں پر چار بندوق برداروں نے پیر کے روز گوادار کے جیوانی علاقہ میں پاک بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی۔ جس میں پاک بحریہ کے دو جوان شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو کراچی کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے جبکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔ سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے طفیل صوبے میں امن کو یقینی بنایا گیا لہذا ہم ہرگز دشمن کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on pakistan navy in gwadar 2 officials killed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply