انسدا دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع کر دی

اسلام آباد: ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے دھرنے کے دوران تشدد کے حوالے سے چار مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی2014میں سرکاری ٹیلیو یژن بلڈنگ، پارلیمنٹ اور اس وقت کے اسلام آباد کے ایس ایس پی (آپریشن) امانت اللہ جونیجو پر حملے سمیت چار معاملات کی سماعت کر رہی ہے۔بدھ کے روز اے ٹی سی جج شاہ رخ ارجمند نے ضمانت میں 2جنوری2018تک توسیع کے لیے پی ٹی آئی کے سربراہ کی درخواست منظور کر لی۔
پیر کے روز اس عدالت نے دہشت گردی کے الزامات باطل قرار دینے اور مقدمہ نچلی عدالت میں بھیجنے کی عمران خان کی درخواست خارج کر دی ۔ گذشتہ ماہ عمران نے اپنے وکیل کے توسط سے اے ٹی سی میں خود سپردگی کر دی تھی جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی 2لاکھ روپے فی کیس ضمانت منظور کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atc extends imran khans bail in 2014 protest sit in cases in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply