بلوچستان میں تفریح پر گئے 7افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک

اسلام آباد: گذشتہ سال کراچی میں ایک تفریح گاہ کے ماتم کدے میں تبدیل ہوجانے کے سانحہ کے بعد ایک اور پکنک اسپاٹ اس وقت موت کا سمندر بن گیا جب بلوچستان کے گڈانی ساحل پر تفریح منانے کے لیے جانے والے ایک کنبہ کے 7افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ابھی تک جو پانچ لاشین نکالی جا سکی ہیں ان میں چار خواتین کی اور ایک بچے کی ہے۔دو بچے ہنوز لا پتہ ہیں۔ ابتدائی خبروں کے مطابق 17افراد جن میں کراچی کے لیاری علاقہ کے بھی17سیلانی تھے اچانک آنے والی ایک تیز و تند لہرمیں بہہ گئے۔

غوطہ خوروں نے فوراً چھلانگ لگا کر 11افراد کو بچا لیا جبکہ لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least seven drown in gadani beach in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply