بلوچستان میں ٹرین پر بم حملہ، ایک مسافر ہلاک،متعدد دیگر زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے سیبی ضلع میں منگل کے روز کوئٹہ جارہی جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک مسافر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔جس وقت یہ بم دھماکہ ہوا تو لاہور سے کوئٹہ جانے ولای یہ ٹرین بختیار آباد علاقہ سے گذر رہی تھی۔ دھماکہ سے ٹرین کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ریسکیو اور سیکورٹی ٹیمیں جائے واردات پہنچ گئیں ۔
اس واردات کے باعث بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے دریان ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی۔قانون نافذ کرنے والے عملہ نے اس حملہ کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ ظہری نے اس واردات کی شدت سے مذمت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least one killed as remote controlled bomb hits jaffar express in sibi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply