بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ،چار زخمی

چمن(بلوچستان): صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں افغانستان کی سرحد پر واقع چمن شہر کے مال روڈ پر جمعہ کی سہ پہر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں ایک بچہ سمیت کم ا زکم چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولس کے مطابق پانچ تا چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد لپیٹ کر موٹر سائیکل میں فٹ کرکے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔پولس کے مطابق اس دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس دھماکہ میں اس گاڑی کے علاوہ کچھ نجی کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔اس دھماکے سے ایک گھنٹہ پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی دھماکہ کی دھمکی ملنے کے فوراً بعد انٹرنیٹ سروس معطل کر دیگئی تھی۔

مال روڈ بہت مصروف اور بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے جہاں پولس کی اسپیشل برانچ آفس، سٹی پولس اسٹیشن، ایک فرنٹئیر کور چوکی سمیت کئی اہم سرکاری دفاتر ہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (محصولیات ) کی رہائش گاہ بھی یہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least four injured in explosion on chamans mall road in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply