شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کے بعد ملک گیر کارروائی میں43دہشت گرد ہلاک

کراچی: لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملہ کے بعد، جس میں 20بچوں سمیت100سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے، پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک گیر پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 43دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔سندھ رینجرز سے جاری ایک بیان کے مطابق کراچی مین رات بھر چلے کریک ڈاؤن میں18دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر علیحدہ کارروائیوں میں اورک زئی میں 6بنو کے بکہ خیل میں 4ڈیرہ اسماعیل خان مین 2اور پشاور میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
سرگودھا میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت پسند ہلاک ہوئے۔ ایک حکومتی اہلکار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ صبح صادق سے عین قبل قانون نافذ کرنے والے وفاقی و صوبائی حکام اور پولس نے ملک بھر میں دہشت گردوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور مختلف شہروں سے متعدد مشتبہ لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کارروائی مزید کچھ روز تک جاری رہے گی۔ دریں اثنا دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لال شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 43 terrorists killed in security crackdown after sehwan bombing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply