کوئٹہ کے سول اسپتال کے اندر زبردست دھماکہ،70ہلاک

کوئٹہ:پیر کے روز یہاں کے سول اسپتال میں ایک زورد ار دھامکہ ہوا جس میں کم ا زکم70افراد ہلاک اور130سے زائد زخمی ہو گئے۔بلوچستان کے داخل سکریٹری اکبر حریفال نے کہا کہ یہ دھماکہ پیر کو صبح ہی فائرنگ کے ایک دیگر واقعہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ بلال انور کاسی کی ہلاکت کے بعد اسپتال میں متعدد وکیلوں اور کچھ صحافیوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔ موقع پر موجود ایک صحافی فرد اللہ نے بتایا کہ یہ وکیل اپنے صدر کی میت لے کر اسپتال کے ایمرجنسی شعبہ میں لا رہے تھے کہ یہ دھماکہ ہو گیا۔
اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثنا اللہ ظہری نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ کوئٹہ کے اس دھماکہ کے پس پشت ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالائسنگ ونگ(را) کا ذہن کارفرما ہے۔وزیر اعلیٰ نے دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات ہونے اور دھماکہ کی نوعیت کا علم ہونے سے پہلے ہی میڈیا کو بھی یہ بیان جاری کر دیا۔
ظہری نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا۔ سینیئر پولس افسر ظہور احمد نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر وکیل ہیں۔ان میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد ککڑ بھی شامل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 42 dead as blast hits quetta civil hospital after lawyers killing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply