پاکستانی فوج نے ایک ہفتہ کے دوران 40دہشت گردوں کو ہلاک اور 43کمین گاہیں تباہ کر دیں

راولپنڈی:پاکستانی فورسز نے تیراہ کی راجگل وادی میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری آپریشن خیبر3کے دوران کم ازکم40دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے43ٹھکانے تباہ کر دیے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتہ شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران فوج نے فضائی حملے و زمینی کارروائی کی۔جس میں40دہشت گردوں کی ہلاکت کے علاوہ21دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دروں پر قبضہ کر لیا ہے اور اب راج گل کی اونچی اونچی پہاریوں پر اپنے مورچوں کو مضبوط کر رہی ہے۔دامو درب میں تلاش کاررروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی پکڑا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 40 terrorists killed 43 hideouts destroyed in khyber since last week ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply