کوئٹہ میں عیسائیوں پرحملہ ، چار افراد ہلاک،ایک بچی زخمی

اسلام آباد: پاکستان میں اقلیتوں کو نشانہ بنا کر تشدد کیے جانے کی تازہ واردات میں کوئٹہ میں عیسائیوں پر کیے گئے حملے میںکم ا زکم4افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دو شنبہ کی شام میں شہر کے مضافات میں واقع شاہ زماں میں ایک عیسائی کنبہ کے چار افراد کو اس کے ایک رشتہ دار کے گھر کے باہر نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے رشتہ دار کے گھر تہوار منانے کے بعد رات کا کھاناکھا کر بازارجانے کے لیے گھر سے باہر نکلے۔
ایک سینیئر پولس اہلکار علی مردان نے بتایا کہ اس فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے علاوہ ایک چھوٹی بچی بھی زخمی ہو گئی۔اس رشتہ دار کے کنبہ والوں میں سے ایک طارق مسیح نے بتایا کہ یہ کنبہ رشتہ داروں کے ساتھ ایسٹر منانے کوئٹہ آیا تھا۔
وہ ہمارے مہمان تھے اور ہمارے ساتھ ایسٹر منانے پنجاب سے آئے تھے۔اور کھانا کھا کر بازار جانے کے لیے جیسے ہی گھر سے باہر نکلے ان پر گولیاں چلادی گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 4 killed in attack on christians in southwestern pakistani city of quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply