خیر پور میں عید میلادالنبی کے جلوس کے دوران گروہی تصادم ،4ہلاک10زخمی

اسلام آباد: خیرپور کے کوٹ دیجی فورٹ میں عید میلا دالنبی کے موقع پر نکالے جانے والے ایک جلوس میں گروہی تصادم کے دوران فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور10 دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور رینجرز آفیشیلزجائے وقوعہ پہنچ گئے اور علاقہ کی گھیرا بندی کر دی۔واضح رہے کہ حضور ﷺ کا یوم ولادت ملک گیر پیمانے پر زبردست مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
عید میلا د النبی کے موقع پر جلسے جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے ، گھروں، عمارتوں اور مساجد و دینی مدارس و اداروںکو قمقموں سے جگمگایا جاتا ہے۔

Title: at least 4 killed 10 injured in firing incident during eid miladun nabi rally in khairpur | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply