کوئٹہ میں پولنگ کے دوران خود کش دھماکہ36ہلاک

اسلام آباد: پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر خود کش دھماکوں اور بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ کی وارداتوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے تو 25جولائی کو پولنگ کے دوران کئی علاقوں سے بم دھماکوں، فائرنگ اور دیگر پر تشدد وارداتوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکت خیز واردات بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقہ مشرقی بائی پاس میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے کمپلیکس میں واقع پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوئی جہاں ایک خود کش بم دھماکہ میں کم از کم36افراد ہلاک اور 63دیگر زخمی ہوگئے ۔

یہ خود کش بمبار پولنگ اسٹیشن میں گھسنا چاہتا تھالیکن سلامتی دستوں کے اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ہلاک شدگان میں 3پولس اہلکار اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ این اے 260-حلقہ میں صبح11بجے ہوا۔اسی دوران صوابی میں ایک پولنگ بوتھ پر پولنگ کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس میں ۔پولنگ کے ہی دوران لاڑکانہ کے این اے200حلقہ میں ایک اسکول کے قریب دھماکہ سے بھگدڑ مچ گئی جس میں کچھ لوگ زخمی ہو گئے۔لیکن پولنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ جاری رہی ۔

دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے چیرمین طاہر القادری نے کوئٹہ دھماکے کی پر زور مذمت کی ۔ اور کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے لواحقن کے غم میںبرابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر جمیل کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خدائے بزرگ و برتر سے دست بدعا ہوں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 36 dead over 63 injured in blast near balochistans quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply