پاکستان میں دو بسوں میں ٹکر 30 ہلاک

کراچی:پاکستان میں جنوبی پنجاب کے نواحی علاقے میں دو بسوں کے ٹکرانے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ اطلاع آج پولیس نے دی۔ جائے وقوعہ کی تصاویر میں دونوں بسوں کی شدید ٹکر کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں ایک بس بری طرح ٹوٹ چکی ہے تودوسری بس کی چھت تک تباہ ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صبائے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنوب میں واقع نواحی علاقے رحیم یارخان کے نزدیک صبح تقریباً چھ بجے دونوں بسوں کی آپس میں شدید ٹکر ہوگئی۔ رحیم یارخان علاقے کے پولیس انسپکٹر حسن اقبال نے بتایا کہ اس حادثے میں 30افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو خان پور اور رحیم یار خان صدر ا سپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
پاکستان میں اس طرح کے مہلک سڑک حادثے پیش آنا عام بات ہے،کیونکہ متعدد دیہاتی علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے اور وہاں ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی بھی عام بات ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے دفتر نے کہا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی جانیں جانے پر بے حد افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 30 killed as two buses collide in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply