پاکستان میں طوفان بادو باراں میں جان و مال کی زبردست تباہی،30ہلاک ،درجنوں زخمی

اسلام آباد:بدھ کی شب پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بدھ کی شب زبردست آندھی و طوفانی بارش سے زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ 30سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
ہواؤں کے تیز جھکڑوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش دے خیبر پختون خوا اور پشاور ، چار سدہ، مردان اور خیبر ایجنسی سمیت وفاق کے زیر انتظام کئی قبائلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔نوشیرہ میں صرف کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اور کلام اور مانسہرا میں مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ 11افراد اسلام آباد میںاور19افراد راولپنڈی میں ہلاک ہو ئے ہیں۔موصول اطلاعات کے مطابق 100کلومیٹر فی گھنٹے سے زائد کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں نے درخت جڑ سے اکھاڑ دیے اور بڑے بڑے اشتہاری بورڈ اڑا کر لے گئیں۔
جگہ جگہ سڑکوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں پر درخت گر پڑے ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے بتایا کہ تمام اسپتالوں اور بلڈ بینکوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے وفاقی حکومت نے ایک امدادی مرکز قائم کر دیا۔
خرابی موسم کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایر پورٹ سے پروازیں روک دی گئیں۔لیکن جمعرات کی صبح پروازیں حسب معمول شروع ہو گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 30 dead as powerful storm batters islamabad kp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply