لاہور میں خود کش دھماکے میں26 ہلاک53دیگر زخمی

Deadly explosion rocks Pakistani city of Lahore
لاہور: پیر کے روز لاہو ر کے فیروز پور روڈ پر ایک خود کش دھماکہ میں کم از کم26افراد ہلاک اور53دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بھی11کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
یہ دھماکہ عرفہ کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب ہوا، جس میں متعدد موٹر سئیکلیں اور ایک بڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکہ میں ہلاک ونے والے دو افراد کی شاخت ہو گئی ہے۔
ان کے نام معظم اور عابد بتائے جاتے ہیں۔پولس ذرائع کے مطابق خود کش بمبار نے جائے وقعہ پر تعینات پولس پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔