پاکستان میں سڑک حادثہ، 21ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم21افراد ہلاک ہو گئے۔ایک سینیئر پولس افسر کے مطابق یہ سڑک حادثہ اس وقت ہوا جب تہاڑی بائی پاس پر خیر پور ڈسٹرکٹ میں شاہ حسین علاقہ کے قریب ایک مسافروین زائد از گنجائش کوئلے سے بھرے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس میں گھس گئی جس سے ٹرک پلٹ گیا اور مسافر وین اس کے نیچے دب گئی۔
خیر پور کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ اضفر مہیسر نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوںکا بیان ہے کہ وین ڈرائیور نے گہری دھند کی پروا کیے بغیر ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ریسکیو ٹیم کے ورکروں نے بتایا کہ ٹرک میں چونکہ خرناک پتھر تھے اس لیے مسافروں کو بچانے کے لیے ٹرک اور وین کی باڈیوں کو کٹر سے کاٹنا پڑا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 21 dead as passenger van rams into coal truck in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , , ,

Leave a Reply