اسلام آباد کی امام بارگاہ باب العلم کے باہر فائرنگ،2ہلاک4زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارلخلافہ کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع مسجد اور امام بارگاہ باب العلم کے باہر فائرنگ کی واردات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق2 نامعلوم بندوق بردار ،جو ایک موٹر سائیکل پر سور تھے، امام بارگاہ سے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ہی انہوں نے فائرنگ کر دی ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک نمازی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا، جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ پی آئیایم ایس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز مغربین ادا کر کے مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے حساس ترین علاقے اسلام آباد میں دہشت گردی کا یہ واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس واقعہ پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیا اور کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ شہر میں جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے۔تحریک نفاذ فقہہ جعفریہ کے ایک ترجمان نے بھی یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں کوئی مسلکی صف بندی نہیں ہے اس واردات کی سخت مذمت کی۔

Title: at least 2 killed in firing outside islamabad imambargah in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply