پاکستان میں بس حادثہ19ہلاک

اسلام آباد: فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ایک سڑک حادثہ میں کم ازکم19مسافر ہلاک ہو گئے ۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ فیصل آباد کے قریب ٹھیکری والا میں جھنگ روڈ پر اس وقت ہوا جب ایک بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔
ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ میں13مسافر زخمی بھی ہو گئے۔بس میں زیادہ تر مسافر لاہور سے لیہا جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے ایک گدھا گاڑی کو بس کی زد میں آنے سے بچانے کی کوشش کی ۔جس کے باعث بس مخالف سمت سے لوہے کے سریوں سے لدے ٹرک میں گھس گئی۔
ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال لے جانا شروع کر دیا۔ پولس نے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لیے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: at least 19 killed in bus truck collision in faisalabad in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply