پاکستان تحریک انصاف کے17ممبران اسمبلی نے پی پی پی امیدوراوں کو جتانے کے لیے اپنے ووٹ فروخت کر دیے

اسلام آباد: خیبر پختون خوا میںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کم از کم17قانون سازوں نے سینیٹ الیکشن میں اپنے ووٹ فروخت کر کے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے دو امیدواروں کو صوبہ سے جہاں پی پی پی کے صرف سات ایم پی اے ہیں،سینیٹ کے لیے منتخب کرادیا۔
اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے حکم پر ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے غیر پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جن ایم پی اےز نے یہ حرکت کی ہے ان میں پارٹی کے کئی اہم لیڈران اور منحرف پارٹی اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ختک نے تحقیقاعلت کے نتائج سے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کو مطلع کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 17 pti lawmakers in kp allegedly sold votes in senate election sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply