حیدرآباد سندھ میں دھماکہ، کم از کم 16 زخمی

اسلام آباد:پاکستان کے حیدرآباد شہر میں کیے گئے دھماکے میں کم از کم16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے اخبار ‘ڈان’ میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے کالعدم تنظیم جے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے چین۔پاکستان اقتصادی کوریڈور کی مخالفت میں کئے جانے والے ہڑتال سے پہلے کیے گئے۔
حیدرآباد کے ایس ایس پی عرفان بلوچ نے جائے حادثہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم حملہ آور کل عبد الوہاب شاہ جیلانی فلائی اوور سے پل کے نیچے واقع دکانوں پر بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا، “یہ معمولی دھماکہ تھا جس میں بال بیرنگ بھرے گئے تھے۔ یہ دھماکہ 20 فروری کو ہونے والے جے ایس ایم ایم کی ہڑتال سے منسلک ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈکے انچارج رمضان پنہوار نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ میں10گرام وزنی پیلیٹ گولیوں کا استعمال کیا گیا تھا ۔ گزشتہ سال 14 اگست کو بھی اسی جگہ دھماکہ خیز مادہ سے حملہ کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 16 injured in hyderabad explosion in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply