راولپنڈی کے قریب ایک مسافر وین میں آتشزدگی ،14مسافر زندہ جھلس کر ہلاک

اسلام آباد: موٹر وے پولس کے مطابق راولپنڈی میں چکری کے قریب اس وقت 14مسافر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے جب ایک مسافر وین میں، جس میں وہ سفر کر ہے تھے، ایک ٹریلر سے ٹکرا نے کے بعد آگ لگ گئی۔ موٹر وے پولس کے انسپکٹر محمود کھوکر نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی جانے والی یہ ہیاس وین پیچھے سے ایک ٹریلر میں گھس گئی۔
اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹکر ڈرائیور کے آنکھ لگ جانے کے باعث ہوئی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 9اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ جو پانچ افرادموقع پر ہی زندہ جھلس کر ہلاک ہوئے ان میں تین بچے شامل ہیں۔ لاشیں اس بری طرح مسخ ہوگئی ہیں کہ شناخت نہیں ہو پارہی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین دیگر زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان تینوں کی حالت بھی مخدوش بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 passengers burnt to death after van catches fire in accident near rawalpindi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply