پاکستان میں تازہ دہشت گردی مخالف کارروائی میں130سے زائد مشتبہ دہشت پسند ہلاک و 350سے زیادہ گرفتار

لاہور: ملک میں خود کش دھماکوں میں بے پناہ اضافہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی مخالف کارروائی میں 130سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 350سے زائد گرفتار کر لیے گئے۔ ہلاک و گرفتار شدگان میں اکثریت افغانوں کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق افغان سرحد سے متصل علاقہ میں پاکستانی فورسز کی کارروائی میں کم از کم15دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایک نہایت خطرناک دہشت گرد، جودہشت گردوں کی بھرتی کرنے اور خود کش بمباری کی تربیت دینے کے لیے پہچانا جاتا تھا، ہلاک اور جماعت الاحرار کے کمانڈر کا اسلحہ ڈپو اور ٹھکانہ سمیت دہشت گردوں کی 12پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں ۔پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میںکم ا زکم11افغان دہشت گرد مارے گئے۔یہ مسلح تصادم خرم ایجنسی میں پارہ چمکانی اور سیپر کوٹ میں ہوا۔

Title: at least 130 terrorists killed 350 arrested in paks anti terror drive | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply