اسلام آباد لاہور موٹر وے پر 12گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں،13ہلاک درجنوں زخمی

اسلام آباد:پولس کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد ۔لاہور موٹر وے پر اس وقت کم از کم13افراد ہلاک اور 72دیگر زخمی ہو گئے جب سات ٹرک سمیت 12گاڑیاں جن میں کاریں بھی شامل تھیں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق تبلیغی جماعت والوں کا ایک قافلہ پشاور سے راولپنڈی جارہا تھا کہ گہری دھندکے باعث حافظ آباد کے قریب ایم 2-موٹر وے پر کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ڈسٹرکٹ پولس افسر سردار گل کے پی آر او حافظ احمد نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو پنڈی بھٹیان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے 13ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ہلاک شدگان مین سے 6کی شناخت ہو چکی ہے وہ نوشیرہ کے رہائشی ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس سانحہ پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہارکیا اور اعلان کیا کہ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 vehicles crashed into each other on the m2 motorway due to heavy smog in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply