فوج کے آپریشن خیبر4-کے دوران 13دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شعبہ رابطہ عامہ( آئی ایس پی آر ) نے جمعرا کے روز اعلان کیا کہ خیبر ایجنسی کے راج گل علاقہ میں آپریشن رد الفساد کے تحت پاکستانی فوج کا آپریشن خیبر4- کافی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور اب تک13دہشت گردوں کا قلع قمع اور 6دگر خونخوار دہشت گردوں شدید زخمی کر دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے اسپیشل سروسز گروپ کے اشتراک سے مختلف سمتوں سے پیش قدمی کر کے 90مربع کلو میٹر علاقہ صاف کرا لیا ۔فوج کے بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی زبردست کامیابی حٓصل کرتے ہوئے کئی مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا جبکہ پاکستان کی فضائیہ ، فوجی ہوابازی اور آرٹیلیری نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوںکو تباہ کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 terrorists killed 6 injured as operation khyber 4 gains momentum in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply