پاکستان میں بس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی 12 ہلاک، 30 سے زائد زخمی

حیدرآباد: سندھ کے جامشورہ تھرمل پاور اسٹیشن کے نزدیک ایک تیز رفتار بس اور ٹرک کی ٹکر ہوجانے سے 12 مسافرہلاک اور30 دیگر زخمی ہوگئے۔
راحتی عملہ کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جامشورہ میں سیہون روڈ پر ٹول پلازہ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب یہ مسافر بس،جس میں50افراد سوار تھے، ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت میں کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور راحتی دستہ کے اہلکاروں نے زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 killed in pakistan bus truck collision in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply