مری میں کیبل کار کھائی میں گر گئی،10ہلاک

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختون خوا کی سرحد سے متصل تفریحی مقام مری کے قریب جمعرات کی صبح ایک کیبل کار ٹوٹ کر کھائی میں جا گری جس میں کم از کم10افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
کار چونکہ400فٹ کی بلندی سے گری تھی اس لیے ان دونوں زخمیوں کے بھی بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ریسکیو ٹیم کے کارکنوں کے مطابق یہ کیبل کار پنجاب میں شرفانی اور خیبر پختون خوا میں بنواری کے درمیان نقل و حمل کرتی تھی۔
اور یہ کیبل کار ہی دونوں پہاری علاقوں کے درمیان نقل و حمل کا ذریعہ تھی کیونکہ دونوں علاقوں کو ملانے کے لیے کوئی سڑک رابطہ نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 killed in murree cable car incident rescue officials in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply