مردم شماری کے کارکنوں کو لے جانے والی بس بارودی سرنگ کی زد میں آگئی،10ہلاک

پاراچنار(پاکستان):پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطہ خرم ایجنسی کے گودار علاقے میں آج مردم شماری کی ایک ٹیم کے اراکین کو لے جارہی ایک منی بس بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس میں کم ز کم10مسافر ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بس گودار سے پاراچنار کے سدا جا رہی تھی۔ زخمیوں میں مردم شماری عملہ کے بھی دو کارکن شامل ہیں وفاقی زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا)میں کرم ایجنسی کے ایک افسر شاہد علی خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ریموٹ سے کیا گیا ہے۔ا نہوں نے بھی اس حملے میں 10 افراد کے ہلاک ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ایک قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیکن ان کے بہتر علاج کے لیے فوج نے ایم آئی 17-ہیلی کاپٹر پارا چنار روانہ کر یے جو ان زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیں گے۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔البتہ خرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے بتایا کہ،یہ بارودی سرنگ انتہا پسندوں نے بچھائی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 killed as landmine blast hits van carrying census workers in kurram in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply