کراچی کے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی ، 11 ہلاک،70سے زائد زخمی

اسلام آباد:پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک چار ستارہ ہوٹل میں پیر کو رات تین بجے بھیانک آگ لگ گئی جس میں 11 افراد ہلاک اور70سے زائد جھلس گئے۔ پولس نے بتایا کہ شہر کے شاہراہ فیصل علاقہ کے نزدیک واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے زیرزمین واقع باورچی خانے میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے دیگر کمروں میں پھیل گئی۔
واقعہ کے مقام پر پہنچے فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے مہمانوں کو بحفاظت نکالنے اور آگ پر قابو پانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا۔تین گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔کراچی شہر کے میئر وسیم اختر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہوٹل میں آگ لگنے کی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا اور آگ کا الارم بھی نہیں لگا ہوا تھا۔
ہوٹل ذرائع کے مطابق یہ آگ بیسمنٹ میں واقع باورچی خانہ میں لگی اور ایر کنڈیشننگ ڈکٹس سے ہوتے ہوئے اس نے ہوٹل کے ایک بڑے حصے کو آگ کے گولے میں بدل دیا۔ زخمیوں اور میتوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے کہا کہ لائے گئے زخمیوں میں سے30کی حالت نازک ہے۔انہوں نے 11لاشیں لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں 7مردوں او چار خواتین کی میتیں ہیں۔زخمیوں میں کچھ چینی اہلکار سمیت کئی غیر ملکی شامل ہیں جو اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At leasrt 11 dead over 70 injured in karachi hotel fire in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply