غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں پرویز مشرف کے بیٹے ،بیٹی اور داماد کو نوٹس جاری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات کیس میں سابق فوج حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے بیٹے، بیٹی اور داماد کو طلب کر لیا۔ قومی احتساب بیورو کی راولپنڈی عدالت نے اس ضمن میں مشرف کے بیٹے بلال مشرف، بیٹی عائلہ کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف کے داماد عاصم کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

عدالت نے ان تینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11جولائی بروز بدھ عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہوں۔بیورو نے پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کو پہلے ہی معلوم ذرائع سے زائد آمدنی معاملہ میں 10جولائی یعنی آج طلب کیا تھا۔

احتساب بیورو نے پرویز مشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد طلب کیا تھا کہ بیورو ریٹائرڈ کرنل انعام رحیم کی اس شکایت پرجو سابق صدر ریٹائرڈ جنرل مشرف کے خلاف معلوم ذرائع سے زائد اثاثے جمع کرنے کے حوالے سے کی گئی تھی،مشرف کے خلاف تحقیقات کرسکتا ہے۔

اس سے قبل لاہور کا احتساب بیورو پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر علیم خان اور پاکستان مسلم لیگ قائد کے لیئڈر مونس الٰہی کو ان کی سمندر پار متعلقہ کمپنیوں کے بیورو میں معرض التوا میں پڑے مقدمات میں طلب کر چکا ہے۔

Title: assets beyond sources nab summons musharrafs son daughter on july 11 in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply