ملک میں غیر اعلان شدہ مارشل لاءنافذ ہے:اسماءجہانگیر کی پہلی برسی پر مقررین کا اظہار خیال

کراچی: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اسپیشل ٹاسک فورس کے زیر اہتما م حقوق انسانی کی علمبردار اسما ءجہانگیرکی یاد میں منعقد پروگرام میں مقررین نے کہا کہ آ ج ملک میں غیر اعلان شدہ مارشل لاءنافذ ہے اور اظہار رائے آزادی سلب کی جارہی ہے۔

اسماءجہانگیر کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سندھ کے سابق ایڈوکیٹ جنرل اور ممتاز وکیل یوسف لغاری نے کہا کہ جب وہی ادارے جنہیں عوام کو تحفظ بہم پہنچانے والا خیا ل کیا جاتاتھا،اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوجائیں تو انارکی تو پھیلے گی ہی۔

انہوں نے کہا کہ اسماءجہانگیر سندھ میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں لیکن افرانہ ملاح اور امر سندھو کی شکل میں امید باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسماءجہانگیر ایک مضبوط کردار کی مالک تھیں۔ اس موقع پرمقررین نے میڈیا گھرانوں میں صحافیوں کو برطرف کرنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا اور اس ضمن میں ایک قرار داد منظور کی۔جے سندھ تحریک (جے ایس ٹی) لیڈر اشاد رنجھانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتل کو گرفتار کرنے اور واردات کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس سلہ میں بھی ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ سندھ میں لوگوں کے لاپتہ کر دیے جانے کا سلسلہ بندہو جانا چاہیے ۔ اور رمشا واسن کے قاتل کو گرفتار کیا جائے۔اس پروگرام میں مقررین نے ہر تھانہ میں خواتین کو تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

پروگرام میں اعلان کیا گیا کہ سماجی ناانصافی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے خلاف حیدرآباد سندھ میں ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asma jehangir remembered for her heroic struggles on her first death anniversary in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment