فوجی عدالتوں سے فیصل مقدمات کی دوبارہ سماعت کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے عاصمہ جہانگیر کی استدعا

اسلام آباد: حقوق انسانی کی علمبردار عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ فوجی عدالتوں سے کیے گئے ان تمام فیصلوں کی دوبارہ سماعت کا حکم جاری کرے جن میں سزایئے موت سمیت مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔
عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی ایک پانچ ججی بنچ کے روبرو اپنی دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کے کیس ریکارڈ اور مکمل شہادتوں کو دیکھنے کے بعد فوجی عدالتوں سے فیصل ہونے والے ان مقدمات کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل مقرر کرنے کی مکمل آزادی رہے گی۔
سماعت کے بعد بنچ نے فتح محمد خان،قاضی زبیر، شیر عالم، عکسان محبوب اور محمد عربی کی اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔یہ وہی اپیلیں ہیں جن میں عدالت نے مقدمہ کی مکمل روداد طلب کی تھی اور حکم جاری کیا تھا کہ یہ ریکارڈ عرضی گذار وںکے وکیل کو ایک فوجی فسر کی موجودگی میں اٹارنی جنرل کے دفتر میں دیا جائے۔گرچہ کچھ ملزموں مکمل کیس ریکارڈ عدال کے سامنے رلھا گیا لیکن چیف جسٹس نے حکم دیا کہ یہ دستاویزات ججوں کے چیمبروں میں بھی پہنچائے جائیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asma asks sc to order retrial in all cases heard by military courts in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply