لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو سراغرساں ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ وہ 25اکتوبر کوآئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کے ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔

نئے آئی ایس آئی سربراہ کے تقرر کا اعلان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کیا ہے۔ آئی ایس آئی سربراہ کا تقرر وزیر اعظم کے اختیار میں ہوتا ہے اور اس طرح پاکستان تحریکانصاف کی حکومت میں فوجی سطح پر یہ پہلا تقرر ہے ۔تاہم وزیر اعظم جاسوس ادارے کے سربراہ کا تقرر فوجی سربراہ کی مشاورت سے کرتا ہے۔

جنرل منیر ، جو 28ستمبر کو ترقی پاکر تین ستارہ جنرل کے عہدے سے سرفراز کیے گئے تھے، ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایسی بہت کم مثالیں ہیں کہ کسی ملٹری انٹیلی جنس سربراہ کو آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ تین عشروں کے دوران اس حوالے سے صرف چار مثالیں ہیں۔ 2007-08میںلیفٹننٹ جنرل ندیم تاج کو،2001-04میں جنرل احسان الحق کو،190-91میں لیفٹننٹ جنرل اد درانی کو اور 1987-89میں لیفٹننٹ جنرل حمید گل آئی ایس آئی کے سربراہ مقرر کے انے سے پہلے ملٹری انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asim munir made new isi chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply